رمضان المبارک : کچھ ہدایات

محترم فلاحی برادران

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ہمارے وجود کو ملک وملت کے لیے باعث خیر بنائے۔ ماہ رمضان کے حوالے سے ایک تفصیلی پیغام گزشتہ شام آپ کی خدمت میں ارسال کیا گیا تھا ، جس میں ماہ رمضان کے مقصد اور پیغام کو واضح کرنی کی کوشش کی گئی تھی ،تا ہم متعدد احباب اور متعلقین نے توجہ دلائی کہ یہ پیغام خالص فکری رہنمائی پر مشتمل ہے، ضرورت ہے کہ عملی رہنمائی پرمشتمل ایک سرکولر بھی فلاحی بر اور ان کے نام جاری کیا جائے، جس میں رمضان کے حوالے سے اور خاص طور پر انجمن کی سرگرمیوں اور مادر علمی کے تعاون کے حوالے سے اہم نکات کی جانب رہنمائی کی گئی ہو، چنانچہ ذیل میں کچھا ہم ہدایات پیش کی جارہی ہیں:

ا۔ ماور رمضان میں اپنے اپنے مقام اور علاقے میں خلاقی برادران و منظم کرنے اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں، اس کے لیے سب سے بہتر اور آسان شکل یہ ہے کہ افطار پارٹی کا اہتمام کریں، انجمن کی مختلف ہوتوں میں افطار پارٹی کی روایت رہی ہے، دیگر مقامات اور یونٹوں پر بھی اس کا تجربہ کیا جانا چاہیے۔

ماور مضان میں مادر علمی کے سٹرار مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں، ان سفراء کے ساتھ تعاون فرما ئیں، تعاون کی مختلف شکلیں ہو سکتی ہیں، ہر ممکن طریقے سے اور بڑھ چڑھ کر مادر علمی کے لیے تعاون کرائیں۔ اس موقع کو مادر علمی کے تعارف کا ایک اہم موقع سمجھنا چاہیے، اور سفراء کے ساتھ اپنے یہاں کے بااثر اور صاحب خیر حضرات سے ملاقات کرنے کی کوشش کریں ، ساتھ ہی اس بات کی کوشش کریں کہ مادر علمی کو ملک کے مختلف مقامات سے اچھے اور ذہین طلبہ فراہم کیے جاسکیں ، یہ مادر علمی کی بڑی خدمت ہوگی ، ان شاء اللہ۔ ۔

ماہ رمضان کے موقع پر اس بات کی کوشش بھی کریں کہ انجمن کے مقامی سے لے کر مرکزی بیت المال تک کو مضبوط کیا جائے ، ایک سال کے اندر ان شاء اللہ انجمن کا اجلاس عام بھی ہوتا ہے، اس تناظر میں انجمن کو آپ کا خصوصی تعاون درکار ہوگا۔ ۴۔ ماہ رمضان کے موقع پر اپنے اساتذہ اور بزرگوں کو اپنی دعاؤں میں خصوصی جگہ دیں، بڑوں بزرگوں کی دعائیں بہت قیمتی ہوتی ہیں ، ان سے خود کو محروم نہ رکھیں ۔ یہ کچھ ضروری ہدایات تھیں، جو اس موقع پر آپ سب کی خدمت میں پیش کرنی تھیں، اللہ رب العزت ہم سب کو خیر کی توفیق عنایت فرمائے اور ماور مضان کی حقیقی سعادتوں اور برکتوں سے ہم سب کو ہم کنار فرمائے ، آمین یارب العالمین بقیہ احوال لائق شکر ہیں۔

طالب دعا ودعا گو

ابوالاعلی سید سبحانی صدر انجمن طلبہ قدیم